تاثیر 17 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ، 17/ اگست (محمد نعیم) ہوڑہ ڈسٹرکٹ پریس کلب نے اپنے وقار اور خدمات کے 12 برس مکمل کر لیے۔ اس موقع پر آج بروز اتوار (17 اگست 2025ء) حسبِ اعلان کلب کا سالانہ انتخاب خوشگوار اور منظم انداز میں منعقد ہوا۔
انتخابی دن کا آغاز کلب کی روایت کے مطابق ہوا، جہاں سبھی اراکین کو کلب کمیٹی کی جانب سے یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ اس کے بعد وہ تمام اراکین جو گزشتہ برسوں میں انتقال کر گئے، ان کی مغفرت اور روح کی سکون کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
انتخاب سے قبل سبکدوش ہونے والی پرانی کمیٹی نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ اور مالی حسابات پیش کیے، جس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دن بھر چلنے والے انتخابی مرحلے میں صبح ہلکی ضیافت اور دوپہر بعد طعام کے ووٹنگ اور شام کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔
نتائج کے اعلان کے بعد نئے منتخب عہدیداران اور اراکین کو خوش آمدید کہا گیا اور سبھی کو میٹھا کھلا کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
نئی منتخب کمیٹی کے عہدیداران میں صدر:م، سنجے سنگھ، نائب صدر، میگھدوت رائے، سکریٹری، سبھاش دیو سرکار، جوائنٹ سکریٹری، سنجے راج بھر، جبکہ
منتخب ایگزیکٹو اراکین میں دیباسیش چکرورتی، محترمہ نکہت حسن، پریتم کولے اور اندرو باروئی کے نام شامل ہیں۔

