شوہر نے بے رحمی سے اہلیہ کا کیا قتل

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف11 اگست(دانش)ضلع کے اسلام پور تھانہ حلقہ کے گلزار باغ گائوں میں گھریلو تنازعہ میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کا کدال سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ اس دردناک واقعہ کو انجام دینے کے بعد شوہر موقع واردات پر سے فرار ہوگیا۔ اہلیہ کی شناخت 60؍سالہ گرانی دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ جو سنجئے مانجھی کی دوسری اہلیہ تھیں۔ اس واقعہ کے بعد پورے گائوں میں سنسنی ساپھیل گیا ہے۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولس تحقیقات کرنے میں جٹ گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام پور تھانہ انچارج انیل کمار پانڈے نے بتایا کہ اس معاملے میں ملوث سنجئے مانجھی کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔ جلد ہی فرار مجرم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے۔