تاثیر 27 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ( منہاج عالم )ڈسٹرکٹ فیملی کورٹ کے نئے تقرر گورنمنٹ پلیڈر ادیے نارائن سنگ کشوہا فیملی کورٹ احاطہ میں واقع دفتر کا افتتاح ضلع جديو کے صدر بیپن بہاری سنگھ کے ذریعے کیا گیا۔لیڈر نے افتتاح کے بعد اپنے عہدہ سنبھالا ۔اس موقع پر موجود ضلع جدیوں صدر کی قیادت میں جدیو کے کارکنان نے ریشمی شال اور گلدستہ پیش کر عزت افزائی کی اور مبارکباد پیش کیا۔ضلع جدیو کے ضلع ترجمان شیلندر کمار تومر نے کہا کہ بہار کے عزت ماب وزیراعلی نتیش کمار کا خواب انصاف کے ساتھ ترقی کو اگے بڑھاتے ہوئے نو تقرر سرکاری وکیل غیر جانب دارانہ ایمانداری اور انصاف کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے سماج کے کمزور طبقوں تو انصاف دلانے میں اہم رول ادا کریں گے۔اس موقع پر کمار تو عمر پنکٹ نرالا اوم پرکاش سچی دانت سنگھ برامدے منڈل قوم پرکاش دیواری اندنی کمار رانا بھکاری پاسبان دیباسی کمار کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں این ڈی اے کہ حمایتی وکلا موجود تھے۔

