صدر گلی اردو مڈل اسکول میں جشن یوم آزادی کے موقع پر ماہر تعلیم ڈاکٹر اقبال احمد نے پرچم کشائی کی

تاثیر 16 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 16 اگست ( ذوالقرنین) صدر گلی اردو مڈل اسکول سرکل چوک پٹنہ سیٹی میں 79 واں یوم آزا دی کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا پرچم کشائی سماجی کارکن ماہر تعلیم ڈاکٹر اقبال احمد نے کی اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں تعلیم پر زیادہ زور دیا اور طلباء اور والدین سے کہا کہ کم کھائیں کم بولیں اور کم سوئیں اور زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں لوگوں کا یہ تصور ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اچھی تعلیم نہیں ملتی پرائیویٹ اسکولوں میں اچھی تعلیم دی جاتی ہے میں آپ کو بتاتا چلوں کہ سرکاری اسکولوں میں تجربہ کار اساتذہ ہیں اور اب تو حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں غذائیت سے بھرپور کھانا،اسٹڈی میٹریل، اسکول یونیفارم فراہم کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ اسکالرشپ بھی دی جاتی ہے اس لیے اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھائیں اور وقتاً فوقتاً اسکول کا معائنہ بھی کریں آپ سب نے دیکھا ہے کہ ووٹر لسٹ کی تصدیق میں سب سے بڑی بنیاد میٹرک کے ثبوت کو سمجھا جا رہا ہے۔

ایسی حالت میں آپ پڑھ نہیں پائیں گے یا اگر آپ کے بچے نہیں پڑھتے ہیں تو آپ کے پاس ان کی سالگرہ کا کیا ثبوت ہوگا اس لیے اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دیں آخر میں ان بہادر بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انہیں سلام پیش کیا اور اپنی تقریر کا اختتام کیا جشن آزادی کی اس تقریب کی صدارت ا سکول کے انچارج پرنسپل سہیل اختر نے کی طلباء نے قومی ترانے کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کے کئی نغمے بھی گائے اس موقع پر محمد اکرم انصاری، محمد عارف کمال، ایس محفوظ ہاشمی، فیروز انجم، شعیب علی سلام، شفیع حسین حیدر، محمد اشرف، مجاہد اسلام نسرین جہاں، شگفتہ پروین، محمد ابو الیث ، ضیاء الحق، طلعت پروین، زیبا پروین رخسانہ پروین، محمد شہنشاہ عالم ریاض الدین اور درجنوں مقامی لوگ اور والدین موجود تھے۔