جمیلہ بیسک ایجوکیشن، سینٹر دربھنگہ میں جشن یوم آزادی تقریب کا انعقاد

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):ہر سال کی طرح اس سال بھی دربھنگہ شہر کے محلہ سرائے ستار خاں میں واقع جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے احاطہ میں قومی تہوارجشن یوم آزادی کی تقریب تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی گئی، پرچم کشائی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال انصاری (سابق رجسٹرار متھلا یونیورسٹی نے کی) پرچم کشائی کے بعد سینٹر کے نگراں ڈاکٹر عبد الودود قاسمی (صدر شعبۂ اردو کے ایس کالج لہریا سرائے دربھنگہ) نے تقریب میں موجود سامعین بالخصوص طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو اج اپنا قومی تہوار یوم ازادی منا رہے ہیں ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمیں یہ آزادی مفت میں بطور تحفہ کسی نے عطا کر دی ہے،بلکہ اس آزادی کے پیچھے ملک ہندوستان کے سارے سماج اور طبقے کے لوگوں نے بڑی قربانیاں پیش کی ہیں ان بزرگوں کی قربانیوں کے صلے میں اللہ نے ہمیں گوروں کی غلامی سے آزادی دلایا، آج کے دن ہم عہد کریں کہ ہم اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے اور اپنےقومی پرچم ترنگے کو کبھی جھکنے نہیں دیں گے، پروگرام کی نظامت جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے صدر المدرسین مولانا محمد عابد حسین نے بحسن و خوبی انجام دی۔
پروگرام سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد سرفراز عالم (اسسٹنٹ پروفیسر گیا کالج گیا) جناب سہیل ظفر صاحب(ناظم جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر) کے نام شامل ہیں مولانا عابد حسین اشاعتی ،ماسٹر ظہیر صاحب،حافظ جسیم الدین مولانا عصمت اللہ ندوی ، حافظ شہاب الدین، مولانا سفیان ندوی حافظ اسجد علی،جناب محفوظ انوراعجاز صاحب،جناب نسیم صاحب ،جناب انصار صاحب ،،تنویر صاحب ،جناب فیروز صاحب ،وغیرہ شریک ہوئے.