ریاستی مشاورتی کونسل آئیٹا بہار کی میٹنگ کا انعقاد

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ(17اگست2025)  گزشتہ روز پٹنہ واقع مرکز اسلامی میں آل انڈیا آئیڈل ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئیٹا) بہار کی ریاستی مشاورتی کونسل کی اہم نشست منعقد کی گئی جہاں  آئیٹا کی مرکزی پروگرام و پالیسی 2025-2028 کے پش منظر میں حلقہ بہار کا چار سالہ  پروگرام طے کیا گیا،
پروگرام کا افتتاح ریاستی سکریڑی جناب انور ساحل کے تلاوت قرآن سے  ہوا جبکہ افتتاحی گفتگو ریاستی صدر جناب شاہد جلال صاحب نے پیش کیا،
محترم شاہد جلال صاحب نے بتایا کہ آئیٹا اساتذہ کی ملک گیر اور فکری تنطیم ہے، آئیٹا اپنے دستور کے مطابق مرکز کی سطح پر اپنی چار سالہ  پالیسی اور پروگرام طے کرتی ہے اور دیگر ریاستیں انکی روشنی میں اپنے اپنے حلقے کے لیے پروگرام طے کرتی ہے،  تنظیم کی طرف سے ملک گیر سطح پر منعقد کی جانے والے پروگرام میں تمام ریاستیں باضابطہ شریک ہوتیں ہیں۔
آئیٹا کے مرکزی سیکرٹری جناب خالد اقبال صاحب کے زیر نگرانی منعقد نسشت میں آئیٹا بہار کی چار سالہ پروگرام طے کیے گئے،
   اس موقع پر آئیٹا بہار کے  ریاستی صدر جناب شاہد جلال، ریاستی نائب صدر منظر عالم، ریاستی سکریڑی جناب انور ساحل، ریاستی مشاورتی کونسل کے ممبر جناب اعجاز نسیم، جناب شمیم احمد، جناب شاداب اختر، جماعت اسلامی ھند حلقہ بہار کے سکریڑی جناب نثار احمد، جناب مختار صاحبان موجود رہے،