تاثیر 17 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ودیشا، 17 اگست:مرکزی کسان بہبود، زراعت اور دیہی ترقیات وزیر شیوراج سنگھ چوہان اتوار کو مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں اپنے مختصر قیام کے دوران ودیشا بلاک کے گاوں چھیرکھیڑا پہنچے اور خریف کی فصلوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کسانوں سے بات چیت کی۔ اس دوران گاوں والوں نے سویابین کے ناکارہ ہونے اور دوائیاں ناکارہ ہونے کی شکایت کی۔
اس دوران مرکزی وزیر زراعت چوہان نے چھیرکھیڑا گاوں کے کسان بھگوان سنگھ لودھی کے کھت کا دورہ کیا اور کیڑے مار دوا کے چھڑکاو سے تباہ شدہ سویا بین کی فصل کا معائنہ کیا۔ مقامی کسانوں نے فصلوں پر کیڑے مار ادویات کے چھڑکاو کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں مرکزی وزیر زراعت کو تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے ان کاشتکاروں کی فصلوں کا معائنہ کیا جن کی فصلیں کیڑے مار دوا کے سپرے کی وجہ سے تباہ ہوئیں اور انہیں ہر ممکن مدد اور متعلقہ ادویات بنانے والی کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

