تاثیر 10 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،10اگست:عالمی سطح پر امراضِ چشم کے شعبے کی ایک ممتاز شخصیت، ڈاکٹر ہرمیندر سنگھ دْوَا نے 2 اگست 2025 کو آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل)، نئی دہلی کا دورہ کیا۔ وہ اس وقت برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم میں شعبہ? چشم کے پروفیسر ہیں اور قارنیہ کے علوم میں اپنی انقلابی خدمات، بشمول قارنیہ کی ’’دْوَا لیئر‘‘ کی دریافت، کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔شعبہ چشم کے دورے کے دوران، ڈاکٹر دْوَا نے اسپتال کے جدید ڈھانچے، جدید ترین آلات، صاف و شفاف ماحول اور منظم مگر ہمدردانہ کام کے کلچر کو سراہا۔ انہوں نے کہا: ’’آرمی اسپتال (آر اینڈ آر) کی سہولیات اور معیار دنیا کے بہترین مراکز کے ہم پلہ ہیں بلکہ بعض پہلوؤں میں ان سے بھی آگے ہیں۔پروفیسر دْوَا نے ’’اسٹیئرنگ دی شپ: فرام اسٹوڈنٹ شپ ٹو لیڈرشپ‘‘ کے عنوان سے ایک لیکچر پیش کیا، جس میں سینئر فیکلٹی، پوسٹ گریجویٹ طلباء اور ہیلتھ کیئر پیشہ ور شامل تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے علمی سفر سے وڑنری قیادت تک کے تدریجی ارتقاء پر روشنی ڈالی اور طب کے میدان میں اپنے شاندار تجربات سے بصیرت فراہم کی۔ڈاکٹر دْوَا نے آرمی اسپتال میں زیر تعمیر ایڈوانسڈ سینٹر فار آپتھلمک ویڑول سائنسز، جوائنٹ ریپلیسمنٹ سینٹر اور آنکولوجی سینٹر سے بھی گہرا تاثر لیا۔

