غزہ پر اسرائیلی حملے جاری: مزید 100 فلسطینی شہید

تاثیر 14 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ ،14اگست:غزہ میں ایک طرف لوگ اور بچے بھوک سے تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں ،انسانی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے وہیں دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی جانب سے پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 92 فلسطینی شہید ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 8 فلسطینی بھوک کی شدت سے انتقال کر گئے ہیں۔غزہ میں اب تک بھوک کی شدت سے 106 بچوں سمیت 235 فلسطینی انتقال کر چکے ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے اسرائیلی حکام اب بھی اہم امداد بشمول خوراک، ادویات، پناہ گاہوں کے سامان اور حفظان صحت کے سامان کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔