اطالوی اراکینِ پارلیمنٹ کا فلسطینی عوام سے منفرد انداز میں اظہارِ یکجہتی

تاثیر 07 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

روم ،07اگست:دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد ممالک نے اپنے طریقے سے غزہ کے شہریوں کیلئے حمایت کا اظہار کر رہے ہیں کہیں عوام احتجاج کے ذریعہ تو کہیں حکومت کے نمائندے ایوان میں مختلف طریقوں سے احتجاج کر رہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں اطالوی پارلیمنٹ کے اراکین نے فلسطینی عوام سے منفرد انداز میں اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
اٹلی کی سیاسی جماعت فائیو اسٹار موومنٹ کے ارکان نے پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ان ارکان کا کہنا تھا کہ آج ہم یہ پرچم نہیں لہرا رہے کیونکہ آپ ہم سے چھین لیں گے، آج ہم اس پرچم کو اپنے جسم سے لگارہے ہیں کیونکہ یہ اب صرف فلسطین کا پرچم نہیں بلکہ انسانیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا عالمی پرچم بن چکا ہے۔