تاثیر 08 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 8 اگست:جموں ایئرپورٹ پر فضائی آمدورفت میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے، جہاں مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 16 لاکھ 10 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔
یہ معلومات لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ جگل کشور کے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی، مرلی دھر موہل نے فراہم کیں۔
وزیر نے بتایا کہ ملک کے مختلف بڑے شہروں جیسے احمد آباد، بنگلورو، دہلی، حیدرآباد، چندی گڑھ، سرینگر اور لیہہ کے ساتھ جموں کو براہ راست پروازوں کے ذریعے جوڑا گیا ہے۔ ان روٹس پر فی ہفتہ کل 188 پروازیں (آمد و روانگی سمیت) آپریٹ کی جا رہی ہیں۔موصوف کے مطابق فضائی سفر میں اس اضافے سے نہ صرف مقامی آبادی کو سہولت ملی ہے بلکہ سیاحت کو بھی تقویت ملی ہے، جس سے جموں کی ملک کے دیگر حصوں سے ہوائی رابطہ مزید مضبوط ہوا ہے۔مرکزی حکومت کا ماننا ہے کہ فضائی رابطہ نہ صرف اقتصادی ترقی بلکہ سیاحت اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

