یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس نے 127 بہادری کے میڈل حاصل کئے

تاثیر 14 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 14 اگست:یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس نے ایک بار پھر اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ملک کی تمام پولیس فورسز میں سب سے زیادہ 127 بہادری کے میڈلز اپنے نام کر لیے۔ یہ اعلان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اس فہرست میں کیا گیا جس میں پولیس، فائر سروسز، ہوم گارڈ، سول ڈیفنس اور کریکشنل سروسز کے اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔
یہ تمغے اُن اہلکاروں کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے شجاعت، غیر معمولی خدمات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ گیلینٹری میڈلز کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کے 2 اہلکاروں کو صدر جمہوریہ کا پولیس میڈل برائے نمایاں خدمات اور 14 اہلکاروں کو پولیس میڈل برائے شاندار خدمات بھی عطا کیے گئے۔