تاثیر 14 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مڑھوڑہ (نقیب احمد) اسمبلی علاقہ کی بہورا پٹی پنچایت میں جن سوراج لیڈر ڈاکٹر نوتن کماری کی قیادت میں بوتھ مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں مڑھوڑہ اسمبلی کی 32 پنچایتوں کے 333 بوتھوں کے ممتاز کارکنان اور روشن خیال ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جن سوراج جنرل سکریٹری سبھاش کشواہا اور ریاستی یوتھ صدر پروفیسر شانتنو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر موجود 700 سے زائد کارکنوں کے درمیان آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسٹیج کی نظامت نوجوان لیڈر نونیت کمار یادو اور راگھویندر پرتاپ سنگھ نے کی۔اس موقع پر جن سوراج کے الیکشن کوآرڈینیٹر رام پریت شرما،انتخابی مہم کمیٹی سے سنتوش کمار سنگھ،یوتھ صدر کمار شیوم،کمپین کمیٹی کوآرڈینیٹر مڑھوڑہ ڈویژن نتیش کمار سنگھ،نائب صدر راجیو رنجن سنگھ،یوتھ صدر نگرا تارکیشور شرما،نائب صدر ابھے کمار شرما،ڈاکٹر صفدر حسین،مقبول حسین،بابر خان اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

