جھارکھنڈ کے گورنر نے ریاستی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے نئے مقرر کردہ چیئرمین کو حلف دلایا

تاثیر 26 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 26 اگست : جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے منگل کو راج بھون کے دربار ہال میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج نونیت کمار کو جھارکھنڈ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
اس موقع پر ریاست کی چیف سکریٹری الکا تیواری نے جسٹس نونیت کمار کی جھارکھنڈ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن، رانچی کے چیئرمین کے طور پر تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد گورنر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر نتن کلکرنی نے انہیں حلف لینے کے لئے مدعو کیا۔ گورنر نے نومنتخب چیئرمین کو حلف دلایا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔