تاثیر 25 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،25اگست:مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ نے اپنے ریاستی جنرل سکریٹری لکشمن مانجھی کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ انہیں تمام عہدوں سے ہٹانے کے ساتھ پرائمری ممبر شپ سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان پر پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
پارٹی کی جانب سے ان کی برطرفی کا خط بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں پرائمری ممبر شپ اور تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان پر بے ضابطگی کا الزام تھا۔ سوشل میڈیا پر پارٹی کی شبیہ خراب کرنے اور پارٹی مخالف پوسٹ اور دیگر سرگرمیوں پر ان سے 13 اگست 2025 تک وضاحت طلب کی گئی تھی تاہم انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔ جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

