تاثیر 23 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 23 اگست ( ذوالقرنین) پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے دیرینہ مطالبات کو لے کر ہفتہ کو احتجاج کیا۔ ہاتھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کیا ان کا مطالبہ ہے کہ ان کا وظیفہ 20 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کیا جائے جونیئر ڈاکٹروں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج کو تیز کریں گے اس کے علاوہ منگل سے وہ ریاست کے تمام میڈیکل کالجوں میں خدمات مکمل طور پر بند کر دیں گے جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا کام بہت زیادہ ہے لیکن ان کو ملنے والا وظیفہ اس حساب سے بہت کم ہے وہ یہ مطالبہ کئی بار اٹھا چکے ہیں لیکن آج تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وظیفہ پر فوری نظر ثانی کی جائے اور بہار کے ڈاکٹروں کو دوسری ریاستوں کے برابر لایا جائے وظیفہ نہ بڑھایا گیا تو احتجاج میں ا ور شدت آئے گی انٹرن ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر ان کے وظیفہ میں اضافہ نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر تحریک چلائی جائے گی ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس وقت انہیں ہر ماہ صرف 20 ہزار روپے ملتے ہیں جو کہ تقریباً 650 یومیہ کے برابر ہے یہ رقم آج کی مہنگائی میں رہنے کے لیے کافی نہیں ہے اور یہ ایک دیہاڑی دار مزدور کی کمائی کے برابر ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے کام کے مطابق 40 ہزار ماہانہ وظیفہ مناسب ہے قواعد کے مطابق انٹرنز اور پی جی ٹرینیز کے وظیفے میں ہر تین سال بعد نظر ثانی کی جانی چاہیے لیکن کئی سالوں سے ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے وظیفہ کی رقم جمود کا شکار ہے جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں کئی بار وزیر صحت اور محکمہ صحت کو خط لکھ چکے ہیں لیکن ابھی تک انہیں کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا ہے بہار میں وظیفہ دوسری ریاستوں کے مقابلے بہت کم ہےکے ڈاکٹروں نے کہا کہ بہار میں ملنے والا وظیفہ دیگر ریاستوں اور اداروں کے مقابلے بہت کم ہے مغربی بنگال کو 43 ہزار ماہانہ، اڈیشہ کو 40 ہزار ماہانہ اور کو 32 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں۔

