تاثیر 05 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
شوپیاں، 5 اگست:سینکڑوں کشمیری پنڈت عقیدت مندوں نے شوپیاں کے دیگام میں واقع تاریخی کپال موچن مندر میں اپنی دعائیں مانگنے اور آشیرواد حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ بڑی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کے حامل اس مندر مٰں عقیدت مندوں کے ایک بڑے اجتماع کا مشاہدہ کیا جنہوں نے عقیدت کے ساتھ پوجا پاٹ شرکت کی۔ روحانی نعروں اور رسومات کے درمیان، عقیدت مندوں نے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے پرارتھنا کی۔
یہ تقریب کشمیری پنڈت برادری کے اپنے آبائی عبادت گاہوں کے ساتھ مضبوط ثقافتی اور روحانی تعلق کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ مقامی باشندوں نے عقیدت مندوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جس سے اس موقع کو مزید یادگار اور روحانی ترقی ملی۔

