کٹھوعہ میں مشتبہ مسلح افراد کی موجودگی کے اطلاع پر سرچ آپریشن شروع

تاثیر 22 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں، 22 اگست: کٹھوعہ ضلع کے راج باغ کے جٹھانہ علاقے میں جمعرات کی شب اْس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی باشندوں نے دو مشتبہ مسلح افراد کو دیکھنے کی اطلاع پولیس کو دی۔ ذرائع کے مطابق رات قریب 9 بج کر 30 منٹ پر جکھول علاقے میں ایک مقامی شخص نے دو افراد کو دیکھا جو سیاہ لباس میں ملبوس تھے اور اْن کے ہاتھوں میں اسلحہ موجود تھا، تاہم اْن کے پاس کوئی بیگ نہیں تھا۔