کلکتہ اَن کٹ: بنگالی ذائقوں کا نیا مرکز

تاثیر 08 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 08/ اگست (تاثیر بیورو) جنوبی کلکتہ میں ’’کلکتہ اَن کٹ‘‘ کے نام سے بنگالی کھانوں کا نیا ریستوران کا افتتاح معروف اداکار بسوا ناتھ باسو اور مالک ورشا چکرورتی نے کیا۔
ایک ہزار مربع فٹ پر پھیلا اور ساٹھ نشستوں والا یہ ریستوران پرانی کلکتہ کی یادوں اور ذائقوں کو زندہ کرتا ہے۔ یہاں بوفے اور الاکارٹ مینو محض 60 روپے سے شروع ہوتا ہے، جس میں بسنتی پلاؤ، چنگڑی پلاؤ، روسٹ چکن، مٹن ڈاک بنگلو، ہلسہ بھاپا، ناریل جھینگا اور کئی دیگر بنگالی پکوان شامل ہیں۔ مشروبات اور میٹھوں کا منفرد انتخاب بھی موجود ہے۔ چائنیز کھانوں کے شوقین افراد کے لیے 130 روپے سے ڈشز دستیاب ہیں۔
اس موقع پر ورشا چکرورتی نے اخباری نمائیندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ  ’’کلکتہ اَن کٹ‘‘ بنگال کے ذائقوں اور شہر کی اصل دلکشی کو بے ساختہ انداز میں پیش کرتا ہے۔ جو درگا پوجا کے موقع پر یہ عوام کے لیے ذائقہ اور روایت کا خاص امتزاج پیش کرے گا۔