تاثیر 01 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، یکم اگست: منی پور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چلائے گئے ایک آپریشن میں چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک خود ساختہ مسلح گروپ کا چیف اور جبری وصولی میں ملوث دو عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔
پولیس ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ کے سی پی تنظیم کے خود ساختہ آرمی چیف موئی رنگاتھن میتی(46) کو بشنو پور ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ وہ ایک کچی بستی میں رہتا تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کرلیا۔
اسی دن ایک اور کارروائی میں پریپک (پی آر او) تنظیم کے ایک سرگرم رکن تلم نوبہ سنگھ (29) کو امپھال ایسٹ کے خرائی چیرانتھونگ علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے گرفتاری کے دوران اس کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔
سب سے بڑی بازیابی اس وقت کی گئی جب تھوبل ضلع کے سالنگ فام مارکیٹ میں ایک آپریشن میں کے وائی کے ایل کے دو کیڈرز کو گرفتار کیا گیا۔ کیشم ولسن سنگھ (18) اور تھوکھاچوم سناتھوئی میتی (22) کو گرفتار کیا گیا جو عام لوگوں سے پیسے بٹورنے میں ملوث تھے۔

