ممبئی میں 3 اگست کو تینوں ریل روٹس پر میگا بلاک نافذ

تاثیر 02 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 2 اگست:ممبئی میں اتوار 3 اگست 2025 کو تینوں ریلوے لائنوں پر میگا بلاک نافذ کیا جائے گا جس کا مقصد دیکھ بھال اور تکنیکی مرمت کے اہم کاموں کو انجام دینا ہے۔ اس دوران مسافروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر سے قبل اپ ڈیٹ شدہ ٹائم ٹیبل کا جائزہ لے کر ہی روانہ ہوں۔
سینٹرل ریلوے پر صبح 11:05 سے دوپہر 3:45 بجے تک ماٹونگا اور مولنڈ اسٹیشنوں کے درمیان اپ اور ڈاؤن فاسٹ پٹریوں پر بلاک جاری رہے گا۔ اس دوران فاسٹ ٹرینوں کو سلو ٹریک پر چلایا جائے گا جس کے باعث کئی لوکل گاڑیاں ممکنہ طور پر 15 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوں گی۔
ہاربر لائن پر صبح 11:10 سے شام 4:10 بجے تک کرلا اور واشی کے درمیان اپ اور ڈاؤن لائن پر میگا بلاک رکھا جائے گا۔ اس وقفہ میں کرلا تا واشی لوکل خدمات معطل ہوں گی، تاہم، سی ایس ایم ٹی تا کرلا اور واشی سے پنویل تک خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، مسافر تھانے تا واشی-نیرول ٹرانس ہاربر لائن پر صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک متبادل سفر کر سکتے ہیں۔