تاثیر 12 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نوادہ، 12 اگست: نوادہ میں پولیس اور جرائم پیشوں کے درمیان منگل کے روز جھڑپ میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے اورایک جرائم پیشہ کے پیر میں گولی لگی۔ واقعے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعہ نوادہ ضلع کے ہسوا تھانہ علاقے میں پیش ا?یا۔جرائم پیشہ گیا ضلع کا نکھل کمار ہے۔ ان دنوں پولیس پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔نوادہ کے ایس پی ابھینو دھیمان نے کہا کہ یہ معاملہ 25 جولائی کو ہسوا کے دربار چوک واقع بجلی تاجر نیرج پرکاش کے گھر پر لوٹ کی کوشش سے متعلق ہے۔ مجرموں کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی۔ اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہسوا پولیس اور ایس ٹی ایف نے مجرم کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے منجھوے پہاڑ کے قریب ہتھیار چھپا کر رکھنے کی بات کہی۔ اسلحے کی تلاش کے دوران مجرم نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے ایک گولی چلائی جو اس کے دائیں پیر میں لگی۔ زخمی مجرم کو پہلے نوادہ صدر اسپتال لے جایا گیا۔ بعد میں ڈاکٹروں نے اسے پاواپوری ریفر کر دیا۔اس معاملے میں کل 6 جرائم پیشوں کی شناخت کی گئی ہے۔ دو مجرم پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ تین تاحال مفرور ہیں۔ ایس پی ابھینو دھیمان اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔

