تاثیر 27 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
یروشلم،27اگست:اسرائیلی فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ اس نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل روک دیا۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے جواب میں یمن سے حوثیوں نے باقاعدگی سے اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں۔اسرائیل کی فوج نے ٹیلی گرام پر فضائیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “اسرائیل کے کئی علاقوں میں تھوڑی دیر پہلے سائرن بجے جس کے بعد یمن سے داغا گیا ایک میزائل آئی اے ایف نے روک لیا۔میزائل حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔تاہم ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے سات اکتوبر 2023 کے بعد سے اپنے فلسطینی اتحادی حماس کی حمایت میں اسرائیل پر بار بار میزائل اور ڈرون داغے ہیں۔

