ایم ایل اے نے 20 لاکھ کی اسکیموں کا افتتاح کیا

تاثیر 04 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نالندہ، 04 اگست :نالندہ ضلع کے تحت بہار شریف اسمبلی حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں ا?ج پیر کے روز بہار کے جنگلات ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر اور علاقائی ایم ایل اے ڈاکٹر سنیل کمار نے اہم اسکیموں کا افتتاح کیا اور عوام کے نام وقف کیا۔
انہوں نے دسوت پنچایت کے بنواری پور مورہ گاو?ں میں ایم ایل اے فنڈ سے 7 لاکھ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر شدہ سیڑھی گھاٹ کا افتتاح کیا۔ یہ سیڑھی گھاٹ نہ صرف چھٹھ مہاپرو کے دوران خواتین اور عقیدت مندوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے بلکہ یہ عوامی خدمت اور ترقی کے تئیں ایم ایل اے کے عزم کی علامت بھی ہے۔
اس کے بعد امبا پنچایت کے ملکیپر گاؤں میں وارڈ نمبر 08 میں وریندر چوہان کے گھر سے جواہر ساؤ کے گھر سے پاسوان ٹولی تک 7.30 لاکھ روپے کی لاگت سے پی سی سی ڈرین کی تعمیر اور کاسٹنگ کے کام کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔