ایم ایل اے شاہنواز عالم کے ہاتھوں دو اہم سڑکوں کا رکھا گیا سنگ بنیاد

تاثیر 09 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ9 اگست(رقیہ آفرین)سابق ریاستی وزیر و جوکیہاٹ کے ایم ایل اے شاہنواز عالم نے سنیچر کو بھنسیا چوک میں دیہی ورکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 8.650 کلومیٹر طویل سڑک کی مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس تعمیراتی کام کی لاگت 107.776 لاکھ روپے ہے۔ راجد ایم ایل اے نے کہا کہ یہ سڑک برسوں سے خستہ حال پڑی تھی۔ جس کی مرمت کے لیے وہ کوشاں تھے۔ جو اب مکمل ہونے والی ہے۔ بھنسیا چوک سے بڑی اودا تک جانے والی یہ سڑک بلاک اور ضلع ہیڈکوارٹر کی نقل و حرکت کو آسان بنائے گی۔ وہیں بہار حکومت کے دیہی سڑک کی مضبوطی اور انتظامی پروگرام کے تحت سڑک کے بقیہ حصے بھنسیا سے مہاجلی تک سڑک کی مرمت کے کام کی شکل میں دوسری سڑک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس 6.670 کلومیٹر طویل سڑک کی لاگت 637.762 لاکھ روپے ہے۔ ایم ایل اے نے ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام معیاری اور مقررہ وقت میں مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دھوبکٹہ پل کا کام بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔
وہیں انہوں نے واٹر ویریفکیشن کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ فی الحال ایس سی آر کے تحت ووٹر نظرثانی کے کام میں ووٹر لسٹ سے ناموں کو حذف کرنے کی سازش کی جارہی ہے، اور لوگوں سے اس بارے میں محتاط رہنے کی اپیل کی۔ وہیں سنگ بنیاد تقریب کی صدارت معراج عالم نے اور اسٹیج کی نظامت تحسین فیضی نے کی۔ اس موقع پر ایم ایل اے نمائندہ رفیق عالم، شامی عبدالمنان، سلیم ظفر، شہباز عالم، صلاح الدین، افتخار عرف منا، ارشد عالم، حاجی محبوب، منظور عالم، وارڈ ممبر معراج، سرپنچ اکبر، اجے تتما، رازق، مدثر، گلفراز ودیگر افراد موجود تھے۔