آپ حصول تعلیم میں جتنی محنت کریں گے، اسی لیول تک کامیابی ملےگی:- غلام بلیاوی

تاثیر 14 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی )  شہر ارریہ کے قلب میں واقع الشمس اکیڈمی ملت نگر کی دعوت پر سیمانچل کے خصوصی دور ے کے موقع پر سر زمین ارریہ میں تشریف فر ما عالیجناب مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب چیئرمین مائنوریٹی کمیشن حکومت بہار و سابق ایم پی کا الشمس اکیڈمی کے ننھے منے  نونہالوں سمیت اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا محمد سرور ندوی اور یہاں کے اساتذہ نے شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور عزیزم سیف اللہ سرور و انس غالب نے گلدستہ پیش کرکے مہمانان محترم کو اعزاز بخشا۔ ان کی آمد پر اکیڈمی کے کیمپس میں الحاج رضیہ احمد کی صدارت استقبالیہ پروگرام کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران کریم سے کیا گیا جبکہ عالیہ مسکان ہاشمی، ناصرین پروین اورشاہینہ پروین نے ترانۂ اکیڈمی پیش کیا ۔الشمس اکیڈمی کے ڈائریکٹر سرورعالم ندوی و( اکزیکیٹیو رکن ضلع اوقاف کمیٹی ارریہ) نے معززمہمانان کا تعارف کرایا۔  سماجی وفلاحی شخصیت جناب رضی احمد نے ادارے کے بچوں کے ذریعہ پیش کئے گئے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ الشمس اکیڈمی میں اچھی تعلیم وتربیت کا بہتر ماحول ہے۔ میں اساتذۂ کرام و ذمے داران کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔بہارحکومت کے سابق وزیر جناب منظرعالم نے خطاب میں کہا کہ سرورندوی نے بڑی محنت سے اسکول کی شاندار بلڈنگ بنوائی اور عمدہ تعلیم کا نظم کیا ہے۔ انکے والد محترم الحاج ماسٹر محمد یونس صاحب (کوشکی پور) ایک نیک صفت اور علم دوست انسان ہیں ۔ شہر کے اکثر ادارے کے سرپرست ومشیر سید شمیم انور صاحب  راجدھانی پٹنہ سے آئے ہوئے اقلیتی کمیشن چیرمین کی توجہ کو کئی اہم پہلوؤں کی جانب مبزول کرائی۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب( چیرمین مائنوریٹی کمیشن ) نے کہاکہ بھائی سرور عالم ندوی کی دعوت پر الشمس اکیڈمی ارریہ میں آنے کا موقع میسر ہوا۔ بچوں کی علمی مظاہرہ سے قلبی ودلی اطمینان ہوا۔ انہون نے قوم کے پاسبانوں سے کہا آپ جتنی محنت ویکسوئی کیساتھ تعلیم میں لگے رہینگے، اسی لیول اور سطح پر منزل مقصود تک کامیابی مل سکتی ہے۔ چیرمین بلیاوی نے مزید کہا موجودہ حکومت عزت مآب نتش کمار صاحب  نے غریب گارجین / والدین کے بچے وبچیوں کیلئے IAS/ UPSC جیسے دیگر  سروس کی تیاری کیلئے فری نظم کیا ہے۔ اورآج غریب کے بچے بھی اعلی عہدوں پر فائز ہورہے ہیں۔ ضلع ارریہ کے کوشکی پور گاوں میں قریب57 کروڑ کی خطیررقم سے مائنوریٹی رہائشی اسکول بنائے جانے کا تذکرہ کیا۔آپ نے فرمایا دنیا میں دو طرح کے لوگ رہتے ہیں  امیراور غریب۔ آپ پڑھتے ہیں تو مالک بنینگے ورنہ مزدور ہونگے۔ اس پروگرم کو کامیاب بنانے میں شعیب عالم، مولانا عامر حسین، ابرارمحسن، شازیہ جبیں، حلیمہ خاتون، محمد یزدان، ابونصر، صالحہ پروین، شمع ناہید، صبا پروین، سعداللہ سرور اورعاقل صائم نے اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں ڈائریکٹر محمد سرور عالم ندوی نے مہمان مکرم غلام رسول بلیاوی سمیت تمام شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور انہیں اناسی واں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔