تاثیر 03 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع دریگاؤں تھانہ علاقہ کے تحت نیشنل ہائی وے -19 پر بوڑھن موڑ کے قریب ایک ٹریکٹر اور ایک بائک کے درمیان زبردست ٹکر میں گاؤں گووندپور تھانہ روہتاس کے رہنے والے سنتوش کمار نامی بائک سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے سڑک جام کر دیا اور پولس پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ملزم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔ دونوں گاڑیوں میں ٹکر ایسی ہوئی کہ متذکرہ ٹریکٹر سڑک پر ہی پلٹ گیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ حادثہ سے قبل ٹریکٹر ڈرائیور اور نوجوان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور نے جان بوجھ کر موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ۔ اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے کے باوجود پولس بروقت نہیں پہنچی، الٹا جمع ہونے والے لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ۔ پپولس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو بچانے کی بھی کوشش کی ۔ اس سلسلے میں دریگاؤں پولس اسٹیشن سربراہ متیش کمار نے بتایا کہ مشتعل لوگوں کو پرسکون کر حالات کو قابو میں کیا گیا اور پولس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا ساتھ ہے حادثے کی تحقیقات بھی شروع کی ۔

