تاثیر 04 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 4 اگست:جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ادھمپور کا دورہ کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ناگپوری امور آشوک کے ساتھ اْن کی کم عمر بیٹی کے ناگہانی اور دل خراش انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
عمر عبداللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایسا صدمہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اور ایسا درد جس کا کوئی لفظ مداوا نہیں بن سکتا ، ایک والدین کے لیے یہ لمحہ ناقابل بیان کرب کا ہوتا ہے۔
میں خاموشی کے ساتھ سوگوار خاندان کے پہلو میں کھڑا رہا، دل کی گہرائیوں سے دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس عظیم آزمائش کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔
بتا دیں کہ گزشتہ روز ایس ایس پی ادھم پور کی کم عمر بیٹی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

