تاثیر 17 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 17۔ اگست:وزیر اعظم نریندرمودی کویومِ آزادی کے خطاب پر ا?ل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرا?باد نے آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے آر ایس ایس کے سوسال پورے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اسے دنیا کا سب سے بڑا این جی او قرار دیا تھا۔اویسی نے اس بیان پر سخت اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی تعریف کرنا دراصل آزادی کی جدوجہد کی توہین ہے۔ اویسی کے مطابق، سنگھ اور اس کے کارکن کبھی بھی تحریکِ آزادی کا حصہ نہیں رہے، بلکہ بھارت چھوڑو تحریک جیسے تاریخی موومنٹ کی مخالفت کرتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی سوچ بائیکاٹ پر مبنی ہے اور یہ آئینِ ہند کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ طنزیہ انداز میں اویسی نے کہا کہ مودی جی چونکہ خود ا?ر ایس ایس کے رضا کار ہیں، تعریف کرنی ہی تھی تو ناگپور سے کر لیتے، لیکن وزیر اعظم کی حیثیت سے لال قلعے سے ایسابیان دینامناسب نہیں تھا۔

