اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید شہید

تاثیر 07 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ ،07اگست :۔غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیارپورٹوں کے مطابق ان شہداء میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید بھی کھانا ملنے کی آس میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا۔سلیمان العبید فلسطینی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بھی تھے۔