تاثیر 27 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کابل،27اگست:طالبان کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بدھ کی صبح افغانستان کے دارالحکومت میں ایک مسافر بس الٹ گئی جس مین کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔یہ واقعہ صبح سویرے کابل کے علاقے ارغندی میں پیش آیا۔ بس ہلمند اور قندھار کے مسافروں کو لے کر جنوبی افغانستان سے آ رہی تھی۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں 27 افراد زخمی بھی ہوئے۔اس سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ قبل مغربی صوبے ہرات میں ایک حادثہ ہوا جس میں تقریباً 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

