صغر یٰ کالج کی ڈیلی گیٹ سے پاٹلی پترا وائس چانسلر کی اہم ملاقات

تاثیر 07 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف7 اگست(محمد دانش)ریاست کا معروف اقلیتی تعلیمی ادارہ صغری کالج ان دنوں ہر معاملے میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ گذشتہ دنوں مذکورہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید غلام محی الدین صاحب کی قیادت میں کالج کے ملازمین کا وفد پاٹلی پترا یونیورسیٹی پہنچ کر نئے وائس چانسلر جناب پروفسیر اوپیندر پرساد سنگھ نے خصوصی ملاقات کر کے انہیں گلدستہ پیش کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈیلی گیٹ نے کالج کے مسائل سے موصوف کو رو برو کرایا۔ ڈیلی گیٹ نے کہا کہ ہمارا کالج سی گریڈ میں آتا ہے اسے بی گریڈ میں کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے کالج میں پی جی ، پوسٹ گریجویٹ کورس کی تعلیم دینے کے انتظامات کرائے جائیں۔ جس پر وائس چانسلر موصوف نے کہا کہ آپ کے مطالبات جلد ہی پورے کئے جائیں گے۔ ڈیلی گیٹ میں مذکورہ کالج کے جناب سہیل احمد، ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر سامرین حامد، ڈاکٹر ارشد زماں، نزہت شریں و ڈاکٹر جاوید احمد شریک تھے۔