پولو فلوٹل، کلکتہ نے خصوصی درگا پوجا مینو کا آغاز کیا

تاثیر 28 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 30/ اگست (تاثیر بیورو) گنگا ندی کے دلکش کنارے واقع مشہور ہوٹل پولو فلوٹل، کلکتہ اس سال درگا پوجا کے موقع پر اپنے مہمانوں کے لیے ایک خاص تہوار مینو اور روح پرور ثقافتی تجربہ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ شہر جب اپنے سب سے بڑے اور محبوب تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہے، فلوٹل ہوٹل نے اعلان کیا ہے کہ یہاں کھانوں کے لذیذ ذائقے، موسیقی کی محفلیں اور بنگال کی روایتی خوشبو ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ “شارودیہ اُتسو 3.0” کے عنوان سے ہونے والی یہ تقریبات گنگا کے دلفریب مناظر کے ساتھ ایک منفرد تجربہ ثابت ہوں گی۔