وزیر اعظم نے کرتویہ پتھ پر بنائے گئے کرتاویہ بھون-3 کا افتتاح کیا

تاثیر 06 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 6 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو دہلی میں کرتویہ پتھ پر نو تعمیر شدہ کرتویہ بھون -3 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال بھی موجود تھے۔
مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا کہ یہ عمارت 1.5 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں کل 850 دفتری کمرے ہیں۔ عمارت میں دو تہہ خانے اور گراؤنڈ فلور سمیت سات منزلیں ہیں۔ یہ عمارت سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت بنائی جانے والی دس مشترکہ مرکزی سیکرٹریٹ عمارتوں میں سے پہلی ہے۔ باقی عمارتوں کا تعمیراتی کام 31 دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا اور تمام وزارتیں 30 اپریل 2026 تک منتقل کر دی جائیں گی۔ اس کا مقصد انتظامی عمل کو مزید موثر بنانا، وزارتوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانا اور پالیسی پر عمل درآمد کو تیز کرنا ہے۔