وزیر اعظم مودی نے صدرجمہوریہ مرمو سے ملاقات کی

تاثیر 03 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 03 اگست ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔صدر کے سکریٹریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر معلومات کا اشتراک کیا اور کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔”یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جاری ہے۔