تاثیر 27 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 27 اگست:بہار اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ماہ 15 ستمبر کو ایک بار پھر بہار کا دورہ کریں گے۔ یہ جانکاری پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی 15 ستمبر کو بہار کے پورنیہ کا دورہ کریں گے۔ وہ پورنیہ ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ سیمانچل کو کروڑوں روپے کی اسکیمیں تحفے میں دیں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ خطے کی ترقی کی نئی سمت متعین کرے گا۔
پی ایم مودی کے دورہ کو لے کر بی جے پی پوری طرح سے سرگرم ہوگئی ہے۔ یہ پی ایم مودی کا بہار کا ساتواں دورہ ہے۔

