پنجابی فلموں کے کامیڈین جسوندر بھلا کا انتقال

تاثیر 22 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 22 اگست:پنجابی فلموں کے مشہور کامیڈین جسوندر بھلا (65 سال) جمعہ کی صبح چندی گڑھ کے قریب موہالی میں انتقال کر گئے۔ بھلا کو بیماری کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے آج صبح آخری سانس لی۔ جسوندر بھلا کی آخری رسومات 23 اگست کو موہالی میں ادا کی جائیں گی۔
جسوندر بھلا ان پنجابی مزاحیہ فنکاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز دوردرشن پر ہفتہ وار پروگراموں سے کیا۔ جسوندر بھلا نے 1989 میں پنجاب زرعی یونیورسٹی، لدھیانہ میں بطور لیکچرار شمولیت اختیار کی۔ زرعی یونیورسٹی میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے تھیئٹر کی دنیا میں بھی اپنی گرفت مضبوط کی۔
پنجابی فلم انڈسٹری میں ایک وقت تھا جب فلمی ہیروز سے زیادہ جسوندر بھلا کی مانگ تھی۔ جسویندر بھلا سال 2020 میں سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ پہلی بار 1988 میں چاچا چترا کے کردار میں دوردرشن پر سامنے آئے اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔