بی بی صغری مرحومہ کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام

تاثیر 19 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف19 اگست(محمددانش) ہر سال کی طرح امسال بھی بی بی صغری کے برسی کے موقع پر صغری وقف اسٹیٹ کے دفتر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہر سال کئی طرح کے پروگرام اسٹیٹ کی جانب سے منعقد کیا جاتا رہا ہے۔ آج بھی قرآن خوانی کی بعد میلاد النبی اور مقبرے پر چادر پوشی کی گئی۔ اس موقع پر صغری کالج، مدرسہ عزیزیہ، صغری بوائز ہاسٹل اور صغری ہائی اسکول کے عہدہ داران و ملازمین نمایا طور پر شرکت کی۔ معلوم ہو کہ بی بی صغری مرحومہ نہایت ہی نیک دل خاتون تھیں۔ اور انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنی تمام دولت اور جائداد قوم و ملت کے نام وقف کردیا تھا۔ انکے ایصال ثواب کے لئے ہر سال 19؍اگست کو صغری وقف اسٹیٹ کے دفتر میں تقریب منعقد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر صغری وقف اسٹیٹ کے متولی مختارالحق ، نائب اول سید زید احمد عرف چھوٹن بہاری، نائب صدر حاجی سلطان انصاری، اسٹیٹ کے ممبر رومی خان، جاوید قریشی، زکی انصاری، لڈن ملک وفضیل گیلانی، شکیل احمد، محمد حسیب، اعجاز احمد،صغری ہائی اسکول کے سکریٹری آفتاب عالم، مدرسہ عزیزیہ کے پرنسپل محمد شاکر صاحب وغیرہ موجود تھے۔