ہوڑہ نیو کلکٹریٹ بلڈنگ میں رابندر ناتھ ٹیگور کے برسی کی تقریب

تاثیر 08 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ، 08/ اگست (تاثیر بیورو) آج ہوڑہ میں نیو کلکٹریٹ بلڈنگ کے پاتھیر دیبی ہال میں بنگالی ادب کے عظیم شاعر، ادیب اور نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر معزز شخصیات میں ضلع پریشد کے دیپتی اجے بھٹ آچاریہ، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر پی دیپا پریہ (آئی اے ایس)، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (جنرل) دیویا مورگیشن (آئی اے ایس)، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ایل آر) آذر ضیاء (آئی اے ایس)، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈیولپمنٹ) سدیپ گھوش (ڈبلیو بی سی ایس۔ ایگزیکٹو)، سب ڈویژنل آفیسر امرتا برمن رائے، ڈپٹی مجسٹریٹ و ڈپٹی کلکٹر راجہ بھومک، کرم ادھیکشیا، مناش کمار بوس اور ضلع اطلاعات و ثقافت افسر سوما شری پال شامل تھے۔
تقریب کا آغاز ریاستی ترانے سے ہوا، جس کے بعد مقررین نے رابندر ناتھ ٹیگور کی شخصیت، فکر اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں گیت، رقص اور شاعری کی پراثر پیشکشیں کے ساتھ کی گئیں۔ اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔