پورنیہ میں راہل گاندھی کی ووٹرادھیکار یاترا میں عوام کا جم غفیر، گھنٹوں رہا شہر جام

تاثیر 24 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پورنیہ، 24 اگست: کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا24 اگست کو پورنیہ میں بے مثال عوامی حمایت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ بہار کے مختلف اضلاع سے ہزاروں لوگ اس یاترا میں شامل ہوئے اور اسے ایک عوامی تحریک کی شکل دی۔
یاترا کی شروعات بیلوری سے ہوء ، جو لائن بازار، پنچ مکھی مندر، رام باغ سے ہوتے ہوئے قصبہ کی طرف بڑھی اور پھر ارریہ کے لیے روانہ ہوئی۔ راہل گاندھی اور ا?ر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو بلٹ بائیک پر سوار قافلے کی قیادت کر رہے تھے۔ ان کے پیچھے سینکڑوں گاڑیاں اور پیدل چلنے والے حامی نظر ا?ئے۔ مختلف مقامات پر لوگوں کے ہجوم نے یاترا کا استقبال کیا۔
اس دوران پورنیہ شہر میں جام کا مسئلہ پید اہوگیا اور کئی علاقوں میں گھنٹوں جام رہا۔ گاڑیاں اور پیدل چلنے والے تقریباً 5 کلومیٹر تک لمبی قطار میں کھڑے رہے۔ ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو سخت محنت کرنی پڑی۔ پولیس نے پہلے ہی ایک ایڈوائزری جاری کر دی تھی اور کئی راستوں پر صبح سے دوپہر تک گاڑیوں کی ا?مدورفت بشمول پورنیہ-مہیش پور-چونڈ پور روڈ، گڈا چوک، زیرو مائل، بیلوری چوک، فورڈ چوک، پنچ مکھی مندر، رام باغ، کیپٹن برج، لائن بازار اور رجنی چوک پر روک دی تھی۔