مغربی بنگال میں سرکاری سطح پر رکشا بندھن کا شاندار انعقاد

تاثیر 09 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہگلی، 9/ اگست (تاثیر بیورو) رکشا بندھن کا تہوار پورے ملک میں عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا۔ مغربی بنگال میں گزشتہ چند برسوں سے یہ تہوار سرکاری سطح پر بھی خصوصی اہتمام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت کی ہدایت پر مختلف سرکاری دفاتر میں رکشا بندھن کے پروگرام منظم انداز میں منعقد ہوئے۔ چاپدانی، سیرامپور اور رشڑا میونسپلٹی سمیت متعدد اداروں کی جانب سے اس موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف مقامات پر جی ٹی روڈ سے گزرنے والے مسافروں کو بھی راکھی باندھ کر بھائی چارے اور محبت کا پیغام عام کیا گیا۔