ریونیو کیمپ کا کیا گیا انعقاد

تاثیر 25 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)
خصوصی ریونیو مہم کے تحت نان پور بلاک کے بہیرا زاہد پور پنچایت بھون میں سرکل آفیسر سمیت کمار یادو کی صدارت میں ریونیو کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں پنچایت کے مکینوں کی جانب سے ریونیو سے متعلق کاموں بشمول میوٹیشن، تقسیم، تصحیح، نام کی منتقلی وغیرہ کے لیے 50 درخواستیں دی گئی۔ جو موقع پر آن لائن کیا گیا۔
سی او سمیت کمار یادو نے کہا کہ بہار حکومت کا لینڈ ریفارم ڈپارٹمنٹ 16 اگست سے 20 ستمبر تک ایک خصوصی ریونیو مہم چلا رہا ہے، جس کے لیے ہر پنچایت میں کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ جس کی خوب تشہیر کی جا رہی ہے۔ اس کیمپ میں موصول ہونے والی درخواستوں کو آن لائن کیا جا رہا ہے اور اسے حل بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے اس مہم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر محمد شمشاد عالم، ناظر چندرمولی کمار، راجو کمار، جیوتی کماری گھنشیام کمار ناظم عالم ، منوج کمار دیپک کمار سمیت دیگر کارکنان اور عام لوگ موجود تھے۔