جھولا چھاپ ڈاکٹر نے خاتون کی جان لے لی، لاش کے ساتھ سڑک جام

تاثیر 31 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پلامو، 31 اگست:پلامو میں ایک جھولا چھاپ ڈاکٹر کے علاج سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح 9 بجے تک ہنگامہ ہوا۔ معاملہ پنکی تھانہ علاقہ کا ہے۔ پنکی کے رہنے والے جتیندر کمار بھوئیاں کی بیوی پونم دیوی کی تھانہ روڈ پر چلائے جانے والے سوامی سیوا سدن میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ خاتون کی موت کے بعد فرضی ڈاکٹر ایچ این جھا فرضی اسپتال بند کرکے فرار ہوگیا۔ متوفی کے شوہر نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی کی موت ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال قبل اسی اسپتال میں ڈاکٹر ایچ این جھا نے اس کی اہلیہ کی نس بندی کا آپریشن کیا تھا۔ اس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ ایچ این جھا یقین دلاتے رہے کہ وہ اسے ٹھیک کر دیں گے۔ ہفتہ کو جب اس کی بیوی کے پیٹ میں شدید درد ہوا تو وہ اسے سوامی سیوا سدن لے گیا۔ ایچ این جھا نے پھر آپریشن کیا۔ اس نے پیٹ سے رسولی دکھا کر نکالنے کا دعویٰ کیا۔