کرشن جنم آشٹمی تقریبات کے لئے متھرا میں سیکورٹی انتظامات سخت

تاثیر 12 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

متھرا، 12 اگست:۔ 16 اگست کو منائی جانے والی کرشن جنم آشٹمی کے لیے متھرا میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اشلوک کما کرشن جنم بھومی مندر پہنچ کر تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور مندر کے احاطے، داخلی اور خارجی دروازوں کا جائیزہ لیا، سی سی ٹی وی کنٹرول روم اور چاروں طرف پولیس اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور ضروری ہدایات دیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ جنم اشٹمی تہوار پر لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے، ایسی صورتحال میں سیکورٹی مزید چیلنجنگ ہوگی۔ پولیس انتظامیہ نے اس کے لیے ایک خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے، جس میں مناسب تعداد میں پولیس فورس، پی اے سی اور انٹیلی جنس سسٹم کو تعینات کیا جائے گا۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے، ٹریفک مینجمنٹ، مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری کارروائی کو ترجیح دی گئی ہے۔