تاثیر 04 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 4 اگست:طبی پودوں کے تحفظ، کاشت اور خود روزگاری کے فروغ کے موضوع پر آج ڈوڈہ میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کرشن لال نے کیا۔
یہ سیمینار محکمہ آیوش جموں و کشمیر، میڈیسنل پلانٹس بورڈ اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں ماہرین نے طبی پودوں کی سائنسی کاشت، مارکیٹ روابط اور سرکاری اسکیموں پر روشنی ڈالی۔
ضلع آیوش افسر اجے کمار ٹکو سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے تکنیکی سیشنز کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کی۔ پروگرام میں کسانوں، نوجوانوں، طلباء اور سیلف ہیلپ گروپوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس موقع پر ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ترقی پسند کسانوں کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے کاشتکاری کے شعبے میں حاصل کامیابی سے متعلق اہم باتیں شرکاءکے سامنے بیان کی۔

