تاثیر 14 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 14 اگست: ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے معروف فلمی اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے تاجر شوہر راج کندرا کے خلاف شہر کے ایک بزنس مین سے 60 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ دھوکہ دہی پر فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شکایت کے مطابق یہ رقم کاروبار کی توسیع کے لیے لی گئی تھی مگر ذاتی ضروریات پر خرچ کر دی گئی۔یہ ایف آئی آر جوہو پولیس اسٹیشن میں لوٹس کیپٹل فائنینشل سروسز کے ڈائریکٹر دیپک کوٹھاری (60) کی تحریری شکایت پر درج کی گئی۔ کوٹھاری نے بتایا کہ 2015 سے 2023 تک انہوں نے شلپا شیٹی اور راج کندرا کی ملکیت والی کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 60.48 کروڑ روپے فراہم کیے، لیکن یہ رقم کاروباری مقاصد کے بجائے مبینہ طور پر نجی اخراجات پر لگا دی گئی۔

