تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں، 11 اگست :شیو سینا (یوبی ٹی) جموں و کشمیر یونٹ نے امریکی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو امریکی حکومت کے بھارتی مصنوعات پر یکطرفہ اور من مانی محصولات کے جواب میں امریکی برانڈز پر سو فیصد تک ٹیکس عائد کر کے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے۔ پارٹی کے ریاستی صدر منیش ساہنی کی قیادت میں شیو سینک کارکنوں نے جموں میں زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بائیکاٹ میڈ اِن امریکہ،بائیکاٹ کوکا کولا، پیپسی، نیسلے، کے ایف سی سمیت دیگر امریکی برانڈز کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور بعد ازاں انہیں نذر آتش کیا۔

