سڑک حادثہ میں سب انسپکٹر کی موت

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف11 اگست(دانش) ضلع کے چنڈی تھانہ حلقہ کے بھیڑیا گائوں واقع سڑ ک پر نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ جس میں 50؍سالہ سب انسپکٹر جتیندر کمار کی موت ہوگئی۔ متوفی موجودہ وقت میں نوادہ ضلع میں تعینات تھےاور کسی مقدمے کی جانچ کے سلسلے میں وہ پٹنہ جارہے تھے کہ اسی درمیان بھیڑیا گائوں کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے اسکی موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی۔ جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت ویشالی ضلع کے حاجی پور باشندہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس نامعلوم گاڑی کی شناخت میں جٹ گئی ہے۔ پولس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔