چکن شاپ کے قریب سے سب انسپکٹر کی لاش ملی، پولیس نے تفتیش شروع کی

تاثیر 15 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرائیکیلا، 16 اگست:سرائیکیلا-کھرساواں ضلع کے آر آئی ٹی تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح سب انسپکٹر ارون کمار سنگھ کی لاش جاگرتی میدان کے شمالی سرے پر واقع چکن شاپ کے قریب سے ملی۔ لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق آنجہانی ارون کمار سنگھ رانچی سییہاں مال خانہ کا چارج دینے آئے تھے۔ وہ پہلے آر آئی ٹی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے اور اگلے سال ریٹائر ہونے والے تھے۔ ہفتہ کی صبح مقامی لوگوں نے چکن شاپ کے پیچھے ان کی لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
فی الحال پولیس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ جائے وقوعہ سے سراغ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ موت کی وجہ کا پتہ چل سکے۔