تاثیر 24 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 24 اگست :شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ‘کنگ’ سے زیادہ اپنی ویب سیریز ‘ دی بیڈز آف بالی ووڈ’ کی وجہ سے زیادہ خبروں میں ہیں کیونکہ ان کے بیٹے آرین خان نے اس پروجیکٹ سے بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کیا ہے۔ اس سیریز میں شاہ رخ خان خود ایک کیمیو کرتے نظر آئیں گے جب کہ سلمان خان، بوبی دیول اور رنویر سنگھ جیسے بڑے ستارے بھی اس کا حصہ ہیں۔ اب اداکار سنی دیول نے بھی آرین خان کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کی ہدایت کاری کو سراہا۔سنی دیول نے انسٹاگرام پر ‘ دی بیڈز آف بالی ووڈ’ کا پریویو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “ڈیئر آرین، آپ کا شو بہت اچھا لگتا ہے۔ باب نے آپ کی بہت تعریف کی ہے۔ آپ کے والد کو آپ پر ضرور فخر ہوگا۔ نیک خواہشات بیٹے، چک دے پھٹے”۔ تاہم کچھ صارفین نے سنی کو اس پوسٹ پر ٹرول بھی کیا۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ سنی اقربا پروری کو فروغ دے رہے ہیں۔

